پشاور تھانہ چمکنی پولیس کا آئس، غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش سمیت مختلف جرائم کے خلاف کامیاب کریک ڈائون

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) ایس ایچ او تھانہ چمکنی جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آئس اورغیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کردی ہے،کارروائیوں کے دوران شفیع اللہ، ذیشان، حفیظ الرحمان، وقار، عمیر، ماجد، بلال، محمد عثمان، فواد علی، سلمان، خان زیب، فرہاد اور محمد خیرکو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ چمکنی کے علاقوں ترناب فارم ناکہ بندی، انقلاب روڈ، جی ٹی روڈ، چغلپورہ، چمکنی بازار، کالوخیل سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئی ہیں، ملزمان کے قبضے سے 1827 گرام آئس، دو عدد رائفل، سات عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔