شاہ لطیف ٹائون پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار،9کلو گٹکا ماوابرآمد

اتوار 5 اکتوبر 2025 00:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) شاہ لطیف ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9کلو گٹکا ماوا اور فروختگی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالعزیز اور ندیم شامل ہیں۔گرفتار ملزمان شہر کے مختلف مقامات پرگٹکا ماوا سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :