زیورخ میں فلم انڈسٹری کی ایک کانفرنس میں ٹِلی نورووڈ ہی موضوع بحث رہی

اے آئی سے بنائی گئی اداکارہ ٹلی نورووڈ کو ہالی ووڈ اداکاروں کی شدید تنقید کا سامنا

اتوار 5 اکتوبر 2025 11:15

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) اے آئی کے ذریعے بنائی گئی اداکارہ ٹلی نورووڈ کو ہالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انسانوں کیلیے خطرہ قرار دیا گیا۔آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کردہ "اداکارہ ٹِلی نورووڈ کا ڈیبیو ہالی ووڈ اداکاروں کو سخت ناگوار گزرا ہے، اداکاروں کی یونین SAG-AFTRA کی جانب سے انسانوں کی جگہ اے آئی اداکاروں کے استعمال پر شدید ردعمل آیا ہے،یونین نے انسانی اداکاروں کو "مصنوعات سے تبدیل کرنے کی مذمت کی ہے، زیورخ میں فلم انڈسٹری کی ایک کانفرنس میں ٹِلی نورووڈ ہی موضوع بحث رہی۔

یونین کا سخت ردعمل اس خوف کی عکاسی کرتا ہے جو تخلیقی برادری میں بہت سے لوگ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے درپیش ہے اور شوبز سے تعلق رکھنے والی لوگ اسے شدت سے محسوس کرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹِلی نورووڈ کا آفیشل لانچ ایک 20 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو پر مشتمل تھا، اس میں ایسی غیرحقیقی(اے آئی سے تخلیق کردہ)شخصیت کو دکھایا گیا ہے جو حقیقی مشہور شخصیت سے کسی قسم کی مشابہت نہیں رکھتی۔ڈچ اداکار پروڈیوسر ایلین وان ڈیر ویلڈن، جن کے اے آئی پروڈکشن اسٹوڈیو Particle6 نے ٹِلی نورووڈ کو تخلیق کیا ہے، انھوں نے زیورخ سمٹ میں اپنی پیشکش کے بارے میں کہا کہ لوگوں نے اس پر توجہ دینا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :