چینی کی قیمتوں نے بلندی سے پستی کا سفر شروع کر لیا

پشاور کی پرچون مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 200 روپے برقرار ُ یہ ڈبل سینچری چینی کی قیمتوں نے دو روز قبل ہی بنائی تھی

پیر 6 اکتوبر 2025 13:14

چینی کی قیمتوں نے بلندی سے پستی کا سفر شروع کر لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) ملک میں جاری قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے دوران چینی نے ڈھلوانی رستے پر قدم رکھ دیے ہیں۔شوگر ڈیلرز کے مطابق پشاور کی پرچون مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 200 روپے برقرار ہے۔ یہ ڈبل سینچری چینی کی قیمتوں نے دو روز قبل ہی بنائی تھی۔ جس کے بعد مزید اضافے نے بریک لگا دی۔پرچون قیمتوں میں یہ کمی تب دیکھنے میں آئی جب ہول سیل میں پچاس کلو بوری کی قیمت 250 روپے گری۔

(جاری ہے)

ڈیلرز کے مطابق تازہ کمی کے بعد مارکیٹ میں پچاس کلو چینی کی نئی قیمت 9000 روپے ہو گئی ہے۔ملک کے دیگر حصوں میں چینی کی قیمتوں کی پرواز جاری ہے۔ کراچی میں فی کلو چینی 195 روپے، کوئٹہ میں 192، جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں 190 روپے کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔اس وقت سب سے چینی کی سب سے زیادہ قیمت پشاور کے شہری ادا کر رہے ہیں جو علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :