۷فیصل آباد‘ سمندری روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق‘ موت کی خبر سن کر دوسری بہن بھی چل بسی

پیر 6 اکتوبر 2025 20:00

Aفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) سمندری روڈ پر العزیز ہوٹل کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق‘ موت کی خبر سن کر دوسری بہن بھی چل بسی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کے رہائشی عبدالمجید نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ مسرت بی بی سمندری روڈ پر العزیز ہوٹل کے قریب سواری کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی دوران جھال کی طرف سے تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔

ٹریفک حادثہ میں بہن کی موت خبر سن کر صدمہ سے دوسری بہن شمیم اختر کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔ دونوں بہنوں کی ہلاکت پر علاقہ میں کہرام مچ گیا