م*محکمہ ایکسائز میں اعلیٰ سطحی اجلاس، قلمدان کی منتقلی اور اعزازی شیلڈز کا تبادلہ

پیر 6 اکتوبر 2025 20:20

×پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) مشیر برائے ایکسائز احتشام علی اور وزیر صحت خلیق الرحمان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ایکسائز خالد الیاس، ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم، ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمانہ ذمہ داریوں کی باقاعدہ منتقلی عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

وزیر صحت خلیق الرحمان نے مشیر ایکسائز احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان سونپتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر مشیر ایکسائز نے وزیر صحت کو الوداعی شیلڈ پیش کی، جس سے باہمی احترام اور ادارہ جاتی تسلسل کی خوبصورت مثال قائم ہوئی۔دونوں کابینہ ممبران نے اپنے نئے قلمدانوں کو مؤثر اور عوامی خدمت کے جذبے سے چلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز کی کارکردگی، اصلاحات اور مستقبل کے اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور قیادت کی تبدیلی کے باوجود اس کے اہداف میں تسلسل اور شفافیت برقرار رہے گی

متعلقہ عنوان :