سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت

کوٹری شمالی بلاک کیبرکی ون کنویں سے یومیہ15لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی

بدھ 8 اکتوبر 2025 22:05

سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ،جس سے یومیہ 15 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، پی پی ایل نے دریافت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق کنویں کا پریشر بڑھا کر بیس کی پیداوار 55 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

اکیس جولائی سے کنواں کھودا گیا، کنوئیں میں کمپلیشن انٹیگریٹی ٹیسٹ کے دوران 1.5 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس ذخائر ملے، کنوئیں سے حاصل گیس کے بہا کو بہتر کرنے کیلئے ایسڈ اسٹیومولیشن کا عمل سرانجام دیا۔خط کے مطابق کنوئیں سے حاصل گیس کا بہا بڑھ کر یومیہ 5.5 ملین مکعب فٹ تک پہنچ گیا، کنوئیں سے حاصل گیس کا بہا 460 پانڈ فی مربع انچ سے زیادہ ہے۔کوٹری نارتھ بلاک میں واقع مزید کنوں سے گیس حاصل کرنے کیلئے جانچ پڑتال کاعمل شروع کر دیا۔دریافت تین ہزار 392 فٹ گہرائی پر ہوئی، یونائیٹڈانرجی پاکستان لمیٹڈ 50 فیصد حصص کے ساتھ کنویں کا آپریٹر ہے، پی پی ایل 40 فیصد اور ایشیا ریسورسز آئل دس فیصد کے شراکت دار ہیں۔