ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کی زیرِ صدارت لائن ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی حوالے جائزہ اجلاس کا انعقاد

منگل 7 اکتوبر 2025 17:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں عمر خطاب خان کی زیرِ صدارت منگل کےروز ڈپٹی کمشنر آفس بنوں میں لائن ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ضلعی محکموں کے سربراہان نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بنوں کے تحت کام کرنے والے تمام محکمے عوامی خدمت کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں واضح بہتری نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر محکمہ اپنا کردار ذمہ داری کے ساتھ ادا کرے اور عوام کے مسائل کے مستقل حل کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا عوامی شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور آئندہ منصوبوں کیلئے پیشگی ہوم ورک مکمل کیا جائے تاکہ صوبائی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو مؤثر طور پر پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :