ضلعی انتظامیہ این،جی،اوز کے ساتھ قریبی روابط قائم رکھے گی اور ان کے مثبت اقدامات کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنرپشین منصور

منگل 7 اکتوبر 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنرپشین منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)پشین انجینئر نجم کبزئی کی زیر صدارت ضلع پشین میں مفاد عامہ کی خدمات سر انجام دینے والی این،جی،اوز اور فلاحی اداروں کی کارکردگی حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر دانیال احمد،ضلعی ایجوکیشن آفسر فیض اللہ خان کاکڑ اور تمام این،جی،اوز سمیت دیگر فلاحی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی،اجلاس کے دوران نمائندگان کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تنظیمی خدمات,سماجی بہبود،ملازمین کی فہرست سمیت مفاد عامہ کی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران این،جی،اوز کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ہر قسم کے محکمانہ تعاون کا یقین دلایا انہوں نے محکمانہ آفیسران کو بھی ہدایات دیں کہ این،جی،اوز کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنایا جائے کیونکہ یہ این،جی،اوز معاشرتی ترقی اور عوامی فلاح و بہبودکے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ این،جی،اوز کے ساتھ قریبی روابط قائم رکھے گی اور ان کے مثبت اقدامات کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں،انہوں نے کہا کہ این،جی،اوز سیکٹر پر چلنے والے تمام پروجیکٹس کی مکمل تفصیل محکمہ کے پاس ہونی چاہیے تاکہ فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ کار مزید علاقوں کی طرف بڑھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نجم کبزئی نے کہا ہے کہ حقائق چھپانے والی این جی او کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،جس میں این،او،سی اور رجسٹریشن کی منسوخی شامل ہیں،جبکہ بھاری جرمانے،جاری منصوبوں کی معطلی یا بندش بھی شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جاری شدہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے بی،سی،آر،اے قواعد کے مطابق دہری ملازمت سختی سے ممنوع ہے،تاہم انہوں نے افغان مہاجرین پر کام کرنے والی تنظیموں کو بھی لوکل کمیونٹی کے لیے خدمات سر انجام دینے کے احکامات جاری کئے جبکہ منعقدہ اجلاس سے غیر حاضری کے بناء پر متعدد این،جی،اوز کے این،او،سیز معطل کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :