نوشہرہ ورکاں ، اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت میٹنگز، صفائی اور قیمتوں کے معاملات پر سخت ہدایات

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:12

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محسن ڈھلوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم مستحقین میں تقسیم کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ریسکیو 1122، ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش مقررہ کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے، ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں، اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔مٹو بھائیکے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دورانِ معائنہ متعدد ورکرز کو بغیر یونیفارم پایا گیا جبکہ بعض مقامات پر کوڑے کے ڈھیر موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سپروائزر کو ہدایت کی کہ تمام ورکرز دورانِ ڈیوٹی یونیفارم میں ہوں گے ، مذکورہ مقامات سے فوری طور پر کوڑا اٹھایا جائے اور علاقے کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔\378