
پنجاب اور سندھ کی حکومتیں ایک ہی ہیں، عوام کو دکھانے کیلئے نورا کشتی جاری ہے، حافظ نعیم
بدھ 8 اکتوبر 2025 17:59

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک میں شوگر ملز ٹیکس نیٹ میں نہیں آتیں، شوگر مافیا نے حکومت کے ساتھ مل کر کسانوں کو لوٹنے کا پلان بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبسڈی ملنی چاہیے تو کسان اور عوام کو ملنی چاہیے، حکومت کی ناقص پالیسیوں نے زراعت تباہ کردی ہے، پنجاب اور سندھ کی حکومت ایک ہی ہے اور پی ڈی ایم کی پیدا وار ہے، یہ عوام کو دکھانے کے لیے آپس میں نورا کشتی کر رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے سوال کیا کہ وزیر اعلی بتائے زرعی آلات اور کھاد کیوں مہنگے کر دیے گئی پاکستان میں ڈی اے پی 15 ہزار اور ہمسائیہ ملک میں 3 ہزار کی ہے، 2026 میں ملک میں غذائی بحران کا خدشہ ہے ، ہمارا مطالبہ گندم کا ریٹ 4500 روپے مقرر کیا جائے، حکومت کسان سے خود گندم خریدے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھاد کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسان کو فی ایکڑ کم از کم 40 ہزار روپے دیے جائیں، وزیراعلی خیراتی پیک سے مسائل حل نہیں کر سکتیں، اگر حکومت نے کسانوں کے مطالبات نہ تسلیم کیے تو جماعت اسلامی 24، 25 اور 26 اکتوبر کو کسان بچا کارواں نکالے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب میں کسان پچا ملک پچا کارواں کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے دو منشیات سمگلروں کی عمر قید کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں
-
پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے،صوبائی وزیر صحت و آبادی
-
آوارہ کتوں کی تلفی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی
-
حکومت پاکستان نے ڈیجیٹلائزیشن اورشفافیت مہم 2025 کے تحت بجلی کے کنکشنز کی شناختی کارڈ ٹیگنگ اورایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زیادہ میٹرز کی تنصیب سے متعلق ایک خصوصی مہم شروع کردیاہے
-
افغانستان کیساتھ پاک افغان مارکیٹ شروع ہونی چاہئیں جس ریونیو میں اضافہ اور سمگلنگ کا خاتمہ ہو گا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا کی کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کوخراج تحسین
-
بلوچستان میں مالیاتی نظم و نسق کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
وزیراعلی مریم نواز کا19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
راولپنڈی ، جواء کھیلنے والے 8 ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا اورکزئی میں 19دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب اور سندھ کی حکومتیں ایک ہی ہیں، عوام کو دکھانے کیلئے نورا کشتی جاری ہے، حافظ نعیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.