لاہور، ضلعی انتظامیہ کی شہر بھر میں نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ جاری

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر شہر بھر میں نرخنامے پر عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے متحرک ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کریلا، بینگن اور گاجر کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ پھلوں میں آڑو اور ناشپاتی سستے ہوئے ہیں۔

روٹی 14 روپے اور چینی 175 روپے فی کلو پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

آلو، پیاز، ٹماٹر، سبز مرچ، لیموں، لہسن سمیت 13 سبزیوں اور سیب، کیلا، آم، انگور، کھجور جیسے پھلوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے ہدایت کی کہ تمام دکاندار نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے۔ سبزی و پھل منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :