لاہور ہائیکورٹ نے دو منشیات سمگلروں کی عمر قید کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:18

لاہور ہائیکورٹ نے دو منشیات سمگلروں کی عمر قید کے خلاف اپیلیں خارج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو منشیات سمگلروں کی عمر قید کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،اسپیشل پراسیکیوٹر اے این ایف حماد اکبر ولانہ نے عدالت کو بتایا کہ مجرم محمد اسلم اور ظہیر احمد کے خلاف اے این ایف تھانہ سیالکوٹ نے مقدمہ درج کیا تھا،جس میں 1,222 کلوگرام چرس برآمد کی گئی،پراسیکیوشن کے مطابق فرانزک رپورٹ مثبت آئی جبکہ ملزمان نے تحقیقات میں الزامات سے انکار نہیں کیا،اسپیشل عدالت نے 9 مارچ 2021 کو دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، دو رکنی بنچ نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی۔