ملاوٹ کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابل ستائش ہیں، ڈی جی فوڈاتھارٹی

بدھ 8 اکتوبر 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) معیاری دودھ کی فراہمی اور نیوٹریشن آگاہی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نیوٹریشن کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔کیمپ کا افتتاح معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کیا۔ ڈی جی کی سربراہی لاہور سمیت پنجاب بھر میں معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے مہم جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا عوام کی خدمت کا جذبہ ہو تو سسٹم آپ کابھرپور ساتھ دیتا ہے، ملاوٹ کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی نے جس طریقے سے اقدامات کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

فوڈ اتھارٹی عوام کی ناصرف خوراک بلکہ عوام کی صحت کا بھی خیال رکھ رہی ہے، دودھ گوشت گھی اور بنیادی اشیا خورونوش کی ٹریسیبیلٹی کے لیے ایس او پیز واضح کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جدید ایس او پیز میں فوڈ بزنس آپریٹرز اور صارفین کے لیے الگ الگ ہدایات درج ہیں، دودھ جیسی بنیادی خوراک کی چیکنگ کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی نے بہت منظم سسٹم متعارف کروایا ہے۔

عوام الناس کیلئے فری ملک ٹیسٹگ کے ساتھ نیوٹریشن سکریننگ ڈیسک بھی لگایا گیا ہے۔نیوٹریشن ڈیسک میں ہائیٹ، ویٹ، باڈی ماس انڈیکس اور فیٹ اینالا ئیزر جیسے مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا یکم اگست سے ابتک 1لاکھ 12ہزار 847ڈیری یونٹس، شاپس، سپلائرز کی چیکنگ کی گئی،457مقدمات جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف درج کروائے گئے،7ہزار 944 یونٹس کو 7کروڑ 56لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے،5کروڑ 68لاکھ 49ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کر کے 11لاکھ 91ہزار 837لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا،ملاوٹ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :