سپریم کورٹ، چینی کی قیمتوں بارے ٹریبونل کا چیئرپرسن کمپی ٹیشن کمیشن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم

بدھ 8 اکتوبر 2025 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں بارے ٹریبونل کا چیئرپرسن کمپی ٹیشن کمیشن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جسٹس شکیل احمد نے 9صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 10-A منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، چیئرپرسن کا کاسٹنگ ووٹ غیر جانبداری کے اصولوں کے خلاف ہے، چیئرپرسن اگر پہلے ہی ایک رائے دے چکا ہو تو فیصلہ کن ووٹ کا استعمال منصفانہ کارروائی کے برعکس ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ کاسٹنگ ووٹ کا اختیار انتظامی فیصلوں تک محدود ہے، عدالتی کارروائیوں میں اس کا اطلاق نہیں کیا جا سکتا، انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔