Live Updates

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

بدھ 8 اکتوبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر جمالی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انجمن تاجران نوشکی بازار کے صدر سعید بلوچ و تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں روزمرہ کی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد نرخ نامہ ترتیب دیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی جی عمر جمالی نے کہاکہ تاجر برادری و دکاندار اپنے دکانوں میں سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرکے اسکی سختی سے پابندی کریں۔

خود ساختہ مہنگائی و گراں فروشی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ کے ہدایت پر انتظامی افسران بازار کا دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ لیتے رہیں گے،اس دوران اگر کسی دکاندار کو سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :