فش فارمنگ سے قبل زمینی مٹی اور پانی کا تجزیہ کروانا ضروری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری سیالکوٹ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری سیالکوٹ نے کہا ہے کہ فش فارمنگ سے قبل زمینی مٹی اور پانی کا تجزیہ کروانا بہت ضروری ہے اور پانی میں نمکیات کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث فش فارمنگ غیر موزوں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو فش فارمرز کے نام پیغام میں کہا کہ پانی میں نمکیات کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاں مچھلیاں بہتر طریقے سے اپنی افزائش نسل جاری نہیں رکھ سکتیں وہیں بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مرنے کے خدشات بھی موجود رہتے ہیں جس سے فش فارمرز کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نےفش فارمرز سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی جگہ پر فش فارم بنانے سے قبل زمینی مٹی اور پانی کا تجزیہ ضرور کروا لیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :