راولپنڈی میں احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،سی پی او خالد ہمدانی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 14:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے، سڑکیں بند کرنے یا شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، احتجاج کی آڑ میں پرتشدد سرگرمی ناقابلِ برداشت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر کی مجموعی لاء اینڈ آرڈر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرعزم اور تیار ہے، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔سی پی او نے مزید کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :