لاہورہائیکورٹ، لڑکی بازیابی کیس میں ایس ایس پی گوجرانوالہ طلب

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے بائیس سالہ لڑکی ہاجرہ کی بازیابی کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس علی ضیا باجوہ نے لڑکی کے والد محمد اصغر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے حکم دیا کہ ایس ایس پی ایک ہفتے میں بچی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کریں۔