لاہور ہائیکورٹ،سب انسپکٹرز کی بھرتیوں میں عمر کی بالائی حد کےلئے دائر درخواست مسترد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سب انسپکٹرز کی بھرتیوں میں عمر کی بالائی حد 30 سال نہ کرنے سے متعلق درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس راحیل کامران شیخ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمر کی بالائی حد سے متعلق سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ موجود ہے لہذا عدالت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔