کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان کا خدمت مرکز کا غیر اعلانیہ دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 16:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے خدمت مرکز سرگودھا کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ اُنہوں نے سائلین سے فراہم کی جانے والی خدمات، عملے کے رویے اور انتظامی نظم و ضبط کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے موقع پر عملے کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے، ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آیا جائے اور تمام سروسز بروقت فراہم کی جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور خدمت مراکز عوامی خدمت کے لیے قائم کیے گئے ہیں، اس لیے شہریوں کو بہترین سہولیات دینا اور شفافیت برقرار رکھنا ہم سب کی ذُمہ داری ہے۔