خانیوال، گندم کسان کی خوشحالی مضبوط ملکی معیشت کی ضامن ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 9 اکتوبر 2025 23:07

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) حکومت پنجاب نے ضلع خانیوال میں 5 لاکھ 3 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے محکمہ زراعت توسیع کو ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کردی۔ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو فی ایکٹر گندم کاشت میں اضافہ یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی زرعی کمیٹی برائے گندم کاشت کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال، محکمہ زراعت توسیع، پیسٹ وارننگ، پنجاب سیڈ کارپوریشن، کھاد و بیج ڈیلرز اور کاشتکار نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو گندم کے بیج کی دستیابی، کھاد کی ڈیمانڈ اور سپلائی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گندم کاشت کے دوران کاشتکاروں کی فیلڈ میں جا کر رہنمائی اور میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ ضلع میں کھاد اور بیج کی کوئی کمی نہیں، گندم کسان کی خوشحالی مضبوط ملکی معیشت کی ضامن ہے۔ حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔\378