عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے،ایم پی اے حاجی محمد خان طور اتما نخیل

جمعرات 9 اکتوبر 2025 18:06

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتما نخیل نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کی روشنی میں محکمہ صحت میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ صوبے کے شہریوں کو بہتر علاج اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو اہسپتال میں نئے من دوایات سٹور کا افتتاح کے موقع پر کہا۔ اس موقع پر اہسپتال کے تمام ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ ایم پی اے اور حکام نے اہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عوام کو درپیش مسائل کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ایم پی اے حاجی محمد خان طوراتمانخیل نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اورکہا کہ صحت کے مسائل اور بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اور ہسپتالوں میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری علاج میسر آ سکے۔\378