مستحق خاندانوں میں مفت پلاٹوں کی تقسیم، اپنی زمین، اپنا گھراسکیم

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:06

مستحق خاندانوں میں مفت پلاٹوں کی تقسیم، اپنی زمین، اپنا گھراسکیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) مستحق خاندانوں میں مفت پلاٹوں کی تقسیم، اپنی زمین،اپنا گھر اسکیم پر کام تیزی سے جاری ۔

(جاری ہے)

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کو ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ سکندرذیشان نے متعلقہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹیاں 15 ہزار 816 درخواست گزاروں کی سکروٹنی کر رہی ہیں،اب تک 3 ہزار 694 خاندانوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے،پھاٹا کے زیر انتظام اسکیموں کی بحالی اور مجوزہ اقدامات بارے بھی آگاہ کیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بحالی اقدامات میں تیزی اور مزید سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کیا جائے، علاؤہ ازیں پھاٹا کی غیر آباد اراضی پر رہائشی سہولیات فراہم کرنے بارے تجاویز بھی تیار کی جائیں، بلال یاسین نے واضح کیا کہ سیلاب سے محفوظ مقامات پر افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹس وقت کی ضرورت ہیں، مستقبل کے 25 سالوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکیموں کی ٹاؤن پلاننگ جیسے اقدامات کیے جائیں، آئندہ گورننگ باڈی اجلاس کے ایجنڈے میں غیر آباد اسکیموں کے پی سی ون پیش کیے جائیں۔