بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 2 سالوں کے دوران بالا کوٹ تحصیل کی 696 بیوائوں کو 2 کروڑ 82لاکھ 6ہزار 500 روپے اداکئے گئے

جمعرات 9 اکتوبر 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 2 سالوں کے دوران بالا کوٹ تحصیل کی 696 بیوائوں کو 2 کروڑ 82لاکھ 6ہزار 500 روپے اداکئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایم این اے آسیہ تنولی کےسوال پر وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے تحریری جواب میں ایوان بالا کو بتایا کہ بی آئی ایس پی کی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کے مطابق کسی کے علاقے کی امداد حاصل کرنےوالوں کا نام اور مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا جا سکتا لیکن امداد حاصل کرنےوالوں کی مجموعی تعداد اور وصول ہونے والی رقم بتا سکتے ہیں۔

24-2023 میں 311 بیوائوں کو ایک کروڑ 41لاکھ 52ہزار 500 جبکہ 25-2024 میں 285 بیوائوں میں 66 لاکھ 74 ہزار روپے دیتے ہیں ، یہ خواتین تحصیل بالا کوٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں تحصیل سطح پر بی آئی ایس پی کے 647 رجسٹریشن مراکزہیں جہاں پر خواتین کو رجسٹرڈ کیا جاتاہے۔