وزیراعلی خیبر پختونخوا کا انتخاب، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ٹوٹنے کا خطرہ

جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ملک میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداری تبدیل کئے جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ،صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ملک میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جنید اکبر نے کہا کہ تمام ایم پی ایز ملک میں اپنے موجودگی یقینی بنائیں، اگر کسی کے ساتھ کوئی ادارہ یا سیاسی پارٹی رابطہ کریں تو قیادت کو بروقت اطلاع دیں، بصورت دیگر پارٹی سخت ایکشن لے گی۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے پانچ ارکان اسمبلی بیرون ملک سفر پر ہیں، بیرون ملک سفر کرنے والوں میں 2اپوزیشن اور تین حکومتی اراکین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :