ایوب اسٹیڈیم میں اسپیشل چلڈرن کلی شابو انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام کا انعقاد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ایوب اسٹیڈیم میں اسپیشل چلڈرن کلی شابو انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے بطور مہمانِ خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں اسپیشل چلڈرن کلی شابو انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ایک خوبصورت اور رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوا، جس میں اسپیشل بچوں نے مختلف کھیل، ٹیبلو اور فنّی مظاہرے پیش کیے۔

بچوں کی کارکردگی کو حاضرین کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے پروگرام میں شریک بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ بات چیت کی اور اْن کے حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ اسپیشل بچے ہماری توجہ اور محبت کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔

یہ بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو اْجاگر کرنے کے لیے ایسے پروگرام انتہائی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسپیشل بچوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچوں کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد ان میں چھپے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانا اور ان کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہو اور ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل چلڈرن میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ان کی ٹیلنٹ کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :