نوجوانوں سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، کمشنر فیصل آباد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 00:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقدہوئی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے ڈاکٹرز میں میڈلز واسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹری ایک عظیم پیشہ ہے جس سے وابستہ افراد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے وطن عزیز کا مستقبل اور ہمیں ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور یہ آنے والے وقت میں ملک اور معاشرے کو ترقی کے بام عروج پر لے جائیں گے۔کمشنر نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت نہایت ضروری ہے اور تعلیمی اداروں کو طلبہ و طالبات کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔کمشنر نے میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیااور کہا کہ ہسپتال کی مجموعی کارکردگی قابل ستائش ہے۔سی ای او میاں محمد ادریس ودیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :