خیبرپختونخواکے علاقے اورکزئی حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت میں ملوث بڑی تشکیل کے تمام تیس خارجی ہلاک

جمعہ 10 اکتوبر 2025 01:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) خیبرپختونخواکے علاقے اورکزئی حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت میں ملوث بڑی تشکیل کے تمام تیس خارجی ہلاک کردیے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کےخلاف سیکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب،لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ اورکزئی حملے میں ملوث بڑی تشکیل کے تمام تیس خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیے گئے۔سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں.

متعلقہ عنوان :