محکمہ زراعت سمبڑیال کی لہسن کی کاشت رواں ماہ مکمل کر نے کی ہدایت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 10:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) زراعت آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ لہسن کی کاشت فوری شروع کر کے رواں ماہ اکتوبر میں مکمل کرلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اچھی پیداوار کے لئے 160کلوگرام فی ایکڑصحت مند بیج کا استعمال کریں، فصل کی کاشت کے لئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار لہسن کی کاشت کے لئے زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں اور گوبرکی گلی سڑی 20سے 25ٹن کھاد ڈال کر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل اور 3مرتبہ کلٹیویٹر چلاکر بعد میں سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو ہموار کرلیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ لہسن کی گلابی اورجی ایس ون منظورشدہ اقسام کاشت کرکے اچھی پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :