ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس نے ممبر سازی ،پسے طبقات کیلئے یو سی سطح پر سر گرمیوں کا آغاز کر دیا

وسائل نہ رکھنے والوں کی آواز کو متعلقہ پلیٹ فارم تک پہنچانے میں مدد کریں گے ‘ صدر شالیمارٹائون سید علی حسین شاہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس نے ممبر سازی اور پسے ہوئے طبقات کو انصاف کی فراہمی کیلئے یونین کونسل کی سطح پر سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی یوسف زئی اور چیئرمین رانا غلام نبی کی ہدایت پر مس سنبل کے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر شالیمار ٹائون سید علی حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نئے ممبران کو تنظیم کی فلاحی سر گرمیوں اور قواعد و ضوابط کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ۔ سید علی حسین شاہ نے کہا کہ تنظیم کے سی ای او رچیئرمین کی واضح ہدایات ہیں کہ ہم نے وسائل نہ رکھنے والے پسے ہوئے طبقات کی موثر آواز بننا ہے ، ہمارا مقصد اس طبقے کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو روکنا ہے ، ہم آئین و قانون کے مطابق پسے ہوئے طبقات کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتے ہیں تاکہ اس کی آواز کو متعلقہ پلیٹ فارم تک پہنچایا جا سکے ۔ اس موقع پر نئی ممبر سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔