سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ و گھر سے بھاگے 09 بچے بازیاب کروا لئے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:11

سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ و گھر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے گمشدہ بچوں و اغواء کی اطلاعات پر لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ و گھر سے بھاگے 09 بچے بازیاب کروا لئے، بازیاب کروائے گئے بچوں کو بحافظت والدین کے سپرد کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق تین بچوں کے اغواء کے مقدمات تھانہ گرین ٹائون لاہور، تھانہ کاہنہ اور تھانہ کسووال ضلع ساہیوال میں درج تھے، منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سے کونسلنگ کروائی جا رہی ہے، بازیاب کروائے گئے بچوں کا تعلق لاہور، شیخوپورہ، گجرنوالہ، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، پاکپتن سمیت مختلف شہروں سے ہے۔

گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچوں کو داتا دربار، ریلوے سٹیشن، بس سٹیندز سے بازیاب کروایا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ہمارا پیارا ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر، سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی تلاش عمل میں لائی گئی، دکھی والدین نے سی سی ڈی کا دل گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے ۔