ڈی پی او سیالکوٹ کا مختلف مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نےجمعتہ المبارک کے پیش نظر شہر کی مختلف مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سیالکوٹ نے فرائی ڈے پلان کے تحت جامع مسجد ڈونگا باغ،جامع مسجد ابو حنیفہ مرے کالج روڈ،جامع مسجد محمدی، امام بارگاہ در بتول اڈہ پسروریاں،امام بارگاہ مستری عبداللہ کے اردگرد سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تاکہ نمازی نماز جمعہ آسانی سے ادا کر سکیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمعتہ المبارک رحمتوں اور برکتوں کا دن ہے جو ہمیں پیار،محبت، بھائی چارہ اور امن و امان کا درس دیتا ہے لہذا ہم سب کو مل کر اس پر عمل کرنا چاہیےاور ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے۔اے سی سیالکوٹ نے ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی اپیل کی۔