ڈیرہ اسماعیل خان ،روڈ کراس کرنے والی خاتون تیزرفتار موٹرکار کی ٹکر سے جاں بحق

جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:13

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں فتح موڑ کے قریب روڈ کراس کرنے والی خاتون تیزرفتار موٹرکار کی ٹکر سے جاں بحق جبکہ گود میں موجود بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح موڑ کے قریب تیررفتار موٹر کار نے پید ل روڈ کراس کرنے والی خاتون کو ٹکر مار دی ، جس کے باعث خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ خاتون کی گود میں موجود بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، جاں بحق خاتون کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ۔\378

متعلقہ عنوان :