لوئر دیر ،محکمہ بہبود ابادی لوئر دیر کے زیر نگرانی ڈینگی کے حوالے سے اگاہی مہم

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:23

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور ضلعی افسر محکمہ بہبود آبادی لوئر دیر کنعان پاشا کے زیر نگرانی ڈینگی سے بچاؤ اور کنٹرول کے حوالے سے تعلیمی اداروں اور کمیونٹی سنٹرز میں آگاہی مہم کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی سی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈینگی سے بچاو اور کنٹرول کے حوالے سے محکمہ بہبودی آبادی کا کمیونٹی سنٹرز اور تعلیمی اداروں میں انعقاد کا مقصد طلباء و طالبات اورکمیونٹی کو تعلیم وتربیت دینا اور معاشرے میں اس کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا تاکہ کمیونٹی موثر حکمت عملی اپنا کر ڈئینگی سے حفاظت اور پھیلاو کو روکا جاسکیں۔

آگاہی مہم کا مقصد حفظان صحت کے طریقوں کو بہتر بنانے اور لوئر دیر میں ڈینگی بخار کے خلاف موثر اقدامات کرنے اور مربوبط حکمت عملی اپنانا ہے۔ آگاہی مہم کے اختتام پر شرکاء میں ڈینگی آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :