نجم ادریس انتقال کرگئے ،ْ نماز جنازہ میں منعم ظفر خان و دیگر کی شرکت و تعزیت

نجم ادریس نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کے لیے وقف کردی تھی ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،منعم ظفر خان

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) جماعت اسلامی کے رہنما نجم ادریس رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ،نمازجنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں اد اکی گئی جبکہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، نائب امیر کراچی نوید علی بیگ ،ڈپٹی سکریٹری کراچی راشد قریشی ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کے سکریٹری نجیب ایوبی ، امرائے اضلاع نعیم اختر اور کامران سراج سمیت اہل محلہ عزیز و اقارب و جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ نجم ادریس نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کے لیے وقف کردی تھی ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔