بابر اعظم اور مچل اسٹارک ایک ہی ٹیم میں شامل

بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں بابر اعظم اور مچل اسٹارک سڈنی سکسرز سے کھیلیں گے

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 12:09

بابر اعظم اور مچل اسٹارک ایک ہی ٹیم میں شامل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں بابر اعظم اور مچل اسٹارک سڈنی سکسرز سے کھیلیں گے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 15ویں ایڈیشن میں سڈنی سکسرز میں طویل انتظار کے بعد واپسی کے لیے تیار ہیں۔سکسرز نے سوشل میڈی پر مچل اسٹارک کی تصویر شیئر کرکے ان کی ٹیم میں واپسی کا اعلان کیا۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ مچل اسٹارک واپس آگئے ہیں توقع ہے کہ وہ ایشز سیریز کے بعد اسکواڈ سے منسلک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسٹارک نے آخری بار 2014-15 میں بی بی ایل سیزن 4 میں سکسرز کی نمائندگی کی تھی۔انہوں نے بی بی ایل کیریئر کے دوران 10 میچ کھیلے ہیں اور 14.85 کی شاندار اوسط 7.92 کی اکانومی ریٹ سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔اسٹارک کی واپسی کے ساتھ سکسرز کی ٹیم مزید مضبوط ہوگئی جن میں پہلے ہی بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بی بی ایل 15 کا ا?غاز 14 دسمبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں پرتھ اسکارچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔شاہین آفریدی بی بی ایل 15 ڈرافٹ میں مجموعی طور پر پہلا انتخاب تھے جنہیں برسبین ہیٹ نے پلاٹینم کیٹیگری کے تحت اپنی خدمات حاصل کیں۔محمد رضوان میلبرن رینیگیڈ سے بی بی ایل میں ڈیبیو کریں گے۔