پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائرز میں شرکت کے لئے (کل) کویت روانہ ہوگی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:54

پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائرز میں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے 12 اکتوبر کی صبح اسلام آباد سے براہ راست پرواز کے ذریعے کویت روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق میچ کویت کے عردیہ میں واقع علی صباح السالم اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، جس کا آغاز پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق رات 10 بجے ہوگا۔اس سے قبل اسلام آباد میں کھیلے گئے ہوم لیگ میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ برابر رہا تھا۔ جس سے دونوں ٹیموں نے کوالیفائرز کے گروپ ای میں ایک، ایک پوائنٹ حاصل کیا۔پاکستان کو گروپ ای میں افغانستان، میانمار اور شام کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔