ہوم گراؤنڈ پرپاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پلڑا بھاری

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:54

ہوم گراؤنڈ پرپاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پلڑا بھاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) ہوم گراؤنڈ پرپاکستان نے جنوبی افریقہ سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتے، پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموںکے مابین پاکستان میں 9ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سی3میچ پاکستان نے جیتے، 2میچ جنوابی افریقہ نے جیتے اور 4میچ ڈرا ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی کامیابی کاتناسب33.33فیصد، جنوبی افریقہ کی کامیابی کاتناسب22.22اور میچ ڈراہونے کاتناسب44.44فیصدہے۔پاکستان میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلاٹیسٹ میچ 6 تا 10 اکتوبر 1997ء کو راولپنڈی میں کھیلاگیاجوڈرا ہوا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 4تا8فروری2021کوراولپنڈی میں کھیلاگیا۔ جوپاکستان نی95رنزسے جیتا۔