پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں کی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 18:08

پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں کی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) پاکستان اور جنوبی افریقا کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نینیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے این سی اے میں میوزیم کا دورہ بھی کیا۔شان مسعود نے ایڈن مارکرام کو میوزیم میں موجود ٹرافیز کے بارے میں بتایا۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) اتوار سے شروع ہوگا۔دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔