پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان میں تقریباً 4 سال آٹھ ماہ بعد ٹیسٹ میچ میں مد مقابل

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:54

پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان میں تقریباً 4 سال آٹھ ماہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پاکستان میںتقریباً 4سال آٹھ ماہ بعدٹیسٹ میچ کھیلاجارہاہے۔

(جاری ہے)

آخری میچ پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں جیتا، پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموںکے مابین 4تا8فروری2021کو آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلاگیا۔ جوپاکستان نے 95 رنز سے جیتااس میچ کے بہترین کھلاڑی حسن علی تھے جنہوں نے دونوں اننگزمیں 114رنزدیکر10 وکٹیں حال کیں ۔انہوں نے پہلی اننگزمیں 54رنزدیکر5اوردوسری اننگزمیں64رنزدیکرپانچ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔اس میچ میں قومی کرکٹ تیم کی قیادت بابراعظم کے پاس تھی۔