جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ میچزمیں پاکستان کیخلاف کامیابی کا تناسب 56.66 فیصد

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:54

جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ میچزمیں پاکستان کیخلاف کامیابی کا تناسب 56.66 فیصد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموںکے مابین کھیلے گئے میچوں میں جنوبی افریقہ کاپلڑابھاری ہے دونوں ٹیموں کے درمیان 19 جنوری 1995ء سے 3جنوری2025ء تک 30ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سی17ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ نے جیتے، پاکستان نے 6ٹیسٹ میچ جیتے اور7میچ ڈرا ہوئے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی کامیابی کاتناسب56.66فیصد، پاکستان کی کامیابی کاتناسب20فیصدجبکہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈرا ہونے کا تناسب 23.33 فیصد ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری10ٹیسٹ میچوں میں سی7میچ جنوبی افریقہ نے اور3میچ پاکستان نے جیتے۔