غزہ میں جارحیت پر احتجاج، انڈونیشیا کا اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 17:45

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) انڈونیشیا نے غزہ کی صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے جمناسٹک کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں آئندہ ہفتے عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ منعقد ہونے جا رہی ہے۔ جس میں شرکت کے لیے اسرائیلی ٹیم کو بھی آنا تھا۔تاہم غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف عالمی ردِعمل کے تناظر میں انڈونیشیا کے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :