اسکاٹش خاتون نے ترک ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 17:53

اسکاٹش خاتون نے ترک ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا
ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے نے اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی زندگی بدل دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے ترک ڈرامے عثمان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

ترک پروڈکشن کمپنی کے مطابق جولیتا لورینا مارٹینیز نے ڈرامہ دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی۔

ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولیتا لورینا مارٹینیز نے کہا، میں نے کوویڈ 19 لاک ڈان کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں، جس نے مجھے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا۔ان کا کہنا تھا، ڈرامے کی کہانی، ترک تاریخ اور اسلامی معلومات نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے قرآنِ مجید پڑھنا شروع کیا اور 2 سال بعد میں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔

متعلقہ عنوان :