پشاور، رنگ روڈ پر رکشے پر فائرنگ، اسٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق

رکشے کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس،ملزمان فرار

اتوار 12 اکتوبر 2025 12:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) پشاور میں فائرنگ کر کے اسٹیج اداکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے تھانا مچنی گیٹ کی حدود میں رکشے پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں،رکشے کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔