تحریک انصاف کے دور حکومت کے بچھڑاپال منصوبے میں کروڑوں کی مبینہ بے ضابطگیوں کاانکشاف

رجسٹریشن کے اہداف اضلاع میں غیرمساوی تقسیم ،مستحق افرادکے بجائے غیرمتعلقہ افرادکومنصوبے میں شامل کیاگیا ایک ہی ٹیگ نمبرکے تحت متعددجانوروں کااندراج ،جانوروں کی خریداری کیلئے مارکیٹ سے درست تخمینہ ہی نہیں لگایاگیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) تحریک انصاف کے دور حکومت کے بچھڑاپال منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق بچھڑوں کی رجسٹریشن کے اہداف اضلاع میں غیرمساوی طورپرتقسیم کیا گیاجبکہ مستحق افرادکے بجائے غیرمتعلقہ افرادکومنصوبے میں شامل کیاگیا۔لاہور:رجسٹریشن کے عمل میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں پائی گئیں ،ایک ہی ٹیگ نمبرکے تحت متعددجانوروں کااندراج کیاگیا۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جانوروں کی خریداری کیلئے مارکیٹ سے درست تخمینہ ہی نہیں لگایاگیا، 67کروڑ71لاکھ روپے کے اوپن چیک دیئے گئے، منصوبے کے اختتام پر2کروڑ72لاکھ روپے کی رقم بنک میں پڑی رہی،صوبائی حکومت نی21.984ملین روپے کم رقم فراہم کی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق بچھڑوں کی بروقت ویکسی نیشن بھی نہیں کی گئی،ادویات کے غیرقانونی استعمال کے باعث3.434ملین روپے کی بے ضابطگی سامنے آئی،76ہزار440 روپے مالیت کی ناقص ادویات کوبھی تبدیل نہیں کیاگیا،ریکارڈزکی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی،مویشی پال حضرات کوپروسیسنگ یونٹس سے منسلک کرنے کاکوئی نظام قائم نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :