ملتان میں سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائی ، گیس چوری میں ملوث کنزیومر پکڑا گیا، دو میٹر ریکور

اتوار 12 اکتوبر 2025 14:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ حالیہ آپریشن کے دوران ٹیموں نے مختلف علاقوں میں گیس کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام، گیس پریشر میں بہتری، اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے 55 کیسز کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایک کنزیومر جو براہِ راست پائپ لگا کر گیس چوری میں ملوث تھا، موقع پر کنکشن منقطع کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اسی طرح دو میٹر جو صارفین نے خود اتار رکھے تھے، برآمد کر لیے گئے۔ترجمان نے واضح کیا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری گیس فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :