مصر، کار حادثے میں قطری امیری دیوان کے 3 ملازم جاں بحق

اتوار 12 اکتوبر 2025 14:50

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) مصر کے شہر شرم الشیخ میں کار حادثے میں قطر کے امیری دیوان کے 3 ملازم جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق افراد قطری سفارتکار نہیں بلکہ سیکیورٹی گارڈز اور پروٹوکول افسر تھے۔اس سے پہلے خبر ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع سے دعوی کیا تھا کہ شرم الشیخ کار حادثے میں قطر کے 3 سفارتکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :