جھل مگسی ، زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، 2خواتین زخمی

اتوار 12 اکتوبر 2025 17:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) جھل مگسی کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2خواتین زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اتوار کو جھل مگسی کے علاقے مٹ کالو میں زمین کے تنازعے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص علی گوہر مگسی کو ہلاک جبکہ 2خواتین زخمی ہوگئیں لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :