گورنربلوچستان جعفر مندوخیل ، مولانا فضل الرحمن اور قمرزمان کائرہ کا مراد خان کوٹیلی فون، والد کے انتقال پر اظہارتعزیت

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل ، مولانا فضل الرحمن اور قمرزمان کائرہ نے وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان سے ٹیلی فون پر انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ نذیر خان سواتی شریف النفس اور پارٹی کے مخلص کارکن تھے۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دعا گو ہیں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔ پی پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کیساتھ ہیں ۔